2 ستمبر 2026 - 06:52
اردن کے 'ٹیٹین کیمپ' کا تعارف / سپاہ کا کارنامہ امریکی ٹھکانوں کی گہرائی میں

امریکہ نے خلیج فارس میں اپنی اڈوں کی بڑھتی ہوئی کمزوری اور وسیع پیمانے پر تباہی کے بعد اپنی فوجی موجودگی کا ایک حصہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور کے علاقوں میں منتقل کیا؛ لیکن سپاہ پاسداران نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے خلیج عقبہ کے ساحل پر ٹیٹین کیمپ پر حملے نے ثابت کیا کہ جغرافیائی فاصلہ بھی امریکی اڈوں تک ایرانی رسائی کو نہیں روک سکتا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) کو اعلان کیا کہ امریکی رجیم کے خلاف تنبیہی کارروائی میں، اردن میں "ٹیٹین کیمپ" کو ـ جہاں امریکی میرینز تعینات ہیں، ـ بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سپاہ نے اعلان کیا کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور امریکہ کی کئی اہم تنصیبات اور حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

تحریر کا خلاصہ درج ذیل ہے:

کمپ ٹیٹین اور ایران کے میزائل حملے کا جامع تجزیہ

یہ تحریر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اہم فوجی آپریشن کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے جس میں اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے "ٹیٹین کیمپ" کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ امریکی فوجی موجودگی کے خلاف ایران کے بڑھتے ہوئے جوابی اقدامات کا ایک نیا اور اہم موڑ ہے۔

اردن کے 'ٹیٹین کیمپ' کا تعارف / سپاہ کا کارنامہ امریکی ٹھکانوں کی گہرائی میں

حملے کی تفصیلات

سپاہ پاسداران نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے امریکی رجیم کے خلاف تنبیہی کارروائی میں اردن میں واقع ٹیٹین کیمپ کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں امریکی اہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد اہم تنصیبات نیز حملہ آور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے گئے۔ ایرانی سکیورٹی ذرائع نے اس حملے کو "طاقتور، درست اور تباہ کن" قرار دیا۔

ٹیٹین کیمپ کی جغرافیائی اہمیت

ٹیٹین کیمپ جنوبی اردن میں واقع ہے، جو شہر عقبہ اور خلیج عقبہ کے قریب ہے۔ عقبہ اردن کا واحد بحری راستہ ہے جو بحیرہ احمر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ اڈہ خلیج عقبہ کے ساحل پر واقع ہے اور اس کی اہمیت درج ذیل عوامل کی وجہ سے ہے:

1۔ اسٹریٹجک محل وقوع:

یہ اڈہ سعودی عرب اور اسرائیل کی سرحدوں کے قریب ہے اور بحیرہ احمر کی اہم سمندری راہداریوں سے متصل ہے۔

2۔ علاقائی رابطے:

خلیج عقبہ کے شمالی سرے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ جزیرہ نمائے عرب، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بحیرہ احمر کے سنگم پر ایک حساس نقطہ ہے۔

3۔ فوجی اہمیت:

یہ امریکہ اور اردن کی مشترکہ فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔

ٹیٹین کیمپ میں امریکی فوجی موجودگی کا تاریخی پس منظر

ٹیٹین کیمپ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا سلسلہ 2011 سے شروع ہوتا ہے جب امریکہ اور اردن نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں۔ اس اڈے کی اہمیت کا اندازہ درج ذیل واقعات سے لگایا جا سکتا ہے:

• سنہ 2013: امریکی میرینز نے فوجی مشق "Eager Lion" میں شرکت کی۔

• سنہ 2015: 80 سے زائد امریکی میرینز نے اس اڈے پر تربیت حاصل کی۔

• سنہ 2018: میرینز نے اردنی فورسز کے ساتھ مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں کیں۔

• سنہ 2019: امریکی بحریہ اور میرینز نے اردنی اور اطالوی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔

• سنہ 2020: رزمایش "مدافع بے نهایت" میں شرکت۔

• سنہ 2022: مختلف یونٹس کے میرینز نے اس اڈے پر قیام کیا۔

• سنہ 2024: 33 ممالک کی شرکت کے ساتھ ایک وسیع فوجی مشق کا انعقاد۔

اس طویل عرصے کے دوران ٹیٹین کیمپ صرف ایک وقتی یا عارضی فوجی اڈہ نہیں رہا بلکہ یہ امریکہ اور اردن کے درمیان فوجی تعاون کا ایک مستقل مرکز بن گیا ہے۔

امریکی فوجی حکمت عملی میں تبدیلی

خلیج فارس میں امریکی اڈوں کی بڑھتی ہوئی کمزوری، زدپذیری اور وسیع پیمانے پر تباہی کے پیش نظر، پینٹاگون نے اپنی فوجی ترتیب میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔ اس تبدیلی کی چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں:

1۔ خلیج فارس میں امریکی اڈوں کو نقصان:

ایران کی میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں سے کویت، بحرین اور عراقی کردستان میں امریکی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا۔

2۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ:

اس رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے خلیج فارس سے فوجیوں کا انخلا اور انہیں اردن اور بحیرہ احمر کے ساحلوں پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

3۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ:

کویت میں امریکی فوجی موجودگی کے بارے میں بھی امریکہ اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہا ہے۔

4۔ بحرین میں نقصانات:

امریکی فوجی جریدے "میلٹری ٹائمز" نے بحرین میں امریکی بحری اڈے کو ہونے والے نقصانات کو "ناقابل تصور" قرار دیا، جس سے پانچویں بحری بیڑے کی سرگرمیاں شدت سے متاثر ہوئیں۔

ایرانی حملے کی اسٹریٹجک اہمیت

ٹیٹین کیمپ پر حملہ کئی حوالوں سے اہم ہے:

1۔ جغرافیائی فاصلے کا خاتمہ:

اس حملے نے ثابت کیا کہ امریکی اڈے چاہے خلیج فارس میں ہوں یا بحیرہ احمر کے ساحل پر، ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔

2۔ نئی حکمت عملی کا انکشاف:

امریکہ نے اپنے اڈوں کو دور دراز علاقوں میں منتقل کرکے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ منصوبہ بھی ناکام ہؤا۔

3۔ انٹیلیجنس کی برتری:

حملے کی درستگی نے ایرانی انٹیلیجنس کی برتری کو نمایاں کیا جو امریکی خفیہ فوجی نقل و حرکت کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی ہے۔

4۔ تسدید (ڈیٹرنس) کا قیام:

اس حملے نے امریکہ کو پیغام دیا کہ ایران کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت اور پختہ عزم رکھتا ہے۔

امریکہ کے لئے سبق

یہ حملہ امریکہ کے لئے ایک اہم سبق ہے کہ:

• جغرافیائی فاصلہ اب کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا

• ایرانی میزائل ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے

• امریکی فوجی نقل و حرکت اب پوشیدہ نہیں رہی

• علاقائی اتحادیوں کی سرزمین بھی ـ بدستور ـ محفوظ نہیں رہے گی

نتیجہ

ٹیٹین کیمپ پر حملہ محض ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک موڑ ہے جس نے امریکہ کی علاقائی فوجی حکمت عملی کو چیلنج کیا ہے۔ یہ ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں کا ثبوت ہے جو نہ صرف خلیج فارس بلکہ بحیرہ احمر کے ساحلوں تک اپنی رسائی بڑھا سکتا ہے۔ اس حملے نے امریکہ کو یہ باور کرایا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی کارروائی اس کی سرزمین تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے علاقائی اثرات ہوں گے۔

علاوہ ازیں، اس حملے نے امریکی فوجی حکمت عملی کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ محض اڈے منتقل کرنے سے امریکی افواج محفوظ نہیں ہو سکتیں۔ یہ واقعہ اسٹریٹجک توازن کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل میں امریکہ کو اپنی علاقائی حکمت عملی پر ازسرِنو غور کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

اور آخری بات یہ ہے کہ اگر اپنی افواج کو محفوظ بنانا چاہتا ہے تو اس مغربی ایشیا کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: رضا دہقانی

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha